سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ،2شاہی پائلٹ جاں بحق
![سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ،2شاہی پائلٹ جاں بحق](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2018/10/UAE-plan.jpg)
ریاض ( 92 نیوز ) سعودی فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں دو شاہی پائلٹ جاں بحق ہو گئے ۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی اطلاعات کے مطابق طیارے کو حادثہ تبوک سے 100 کلو میٹر دور اردن کی سرحد کے قریب پیش آیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارہ اپنے روز مرہ کے تربیتی آپریشن کے دوران حادثے کا شکار ہوا ۔