Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا دورہ مصر کے دوران بحیرہ احمر پر پل بنانے کا اعلان

سعودی فرمانروا شاہ سلمان کا دورہ مصر کے دوران بحیرہ احمر پر پل بنانے کا اعلان
April 8, 2016
ریاض (نائنٹی ٹو نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے مصر سے سعودی عرب کا زمینی راستہ ملانے کے لیے بحیرہ احمر پر پل بنانے کا اعلان کر دیا۔ مصر کے صدر نے پل کا نام دا کنگ سلمان برج رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے دورہ مصرکے دوران تاریخی اعلان کیا ہے۔ خادمین حرمین شریفین نے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی ٹھان لی۔ پانچ روزہ دورہ مصرکے دوسرے روز سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے دو براعظموں کو ملانے والے بحیرہ احمر پر پل تعمیر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نہ صرف مصر اور سعودی عرب کے درمیان تجارت فروغ پائے گی بلکہ براعظم ایشیا اور افریقہ کے درمیان بھی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو جائے گا۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پل کا نام دا کنگ سلمان برج  رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ بحیرہ احمر کے شمالی ساحل پر مصر اور مشرقی ساحل پر سعودی عرب واقع ہیں جبکہ بحیرہ احمر کا کل رقبہ ساڑھے چار لاکھ مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔ اس پل کی تعمیر پر تین سے چار ارب ڈالر لاگت آئے گی۔