Tuesday, April 30, 2024

سعودی فرمانروار نے نئی کابینہ سے بیعت لے لی، شہزادہ محمد بن نائف ولی عہد مقرر، نئے ارکان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا

سعودی فرمانروار نے نئی کابینہ سے بیعت لے لی، شہزادہ محمد بن نائف ولی عہد مقرر، نئے ارکان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا
April 30, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان نے اپنی کابینہ کے نئے ارکان سے بیعت لے لی۔ شاہی کابینہ میں کون آؤٹ ہوا اورکون ان،، جانتے ہیں اس رپورٹ میں تفصیلات کے مطابق شاہی کابینہ کے نئے ارکان کی بیعت کی تقریب ریاض کے شاہی محل میں ہوئی، جس میں نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف، شہزادہ محمد بن سلمان نے بحثیت نائب ولی عہد اور امریکا میں تعینات سعودی سفیرعادل الجبیر نے بطور وزیر خارجہ بعیت کی۔ بیعت لینے والے دیگرارکان میں شہزادہ منصور بن مقرن بھی شامل ہیں، انہیں شاہی دیوان کا مشیر مقرر کیا گیا، ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہو گا۔ سعودی شاہ نے وزیر محنت عادل فقیہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر مفرج الحقبانی کو وزیر محنت مقرر کیا ہے۔ عادل فقیہ کو وزیر مالیات اور منصوبہ بندی کا نیا قلمدان دیا گیا ہے۔ اس سے پہلے محمد الجاسر وزیر مالیات ومنصوبہ بندی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے جنہیں اب اس عہدے سے الگ کر دیا گیا ہے۔ خالد الفالح کو مجلس انتظامی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، ان کے پاس وزیر صحت کا اضافی چارج بھی ہو گا۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حمد بن عبدالعزیز السویلم کو شاہی دیوان کا صدر مقرر کیا ہے۔ سعودی کابینہ کے نئے ارکان کو بیعت لینے کے بعد گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔