Saturday, September 14, 2024

سعودی عرب یمن میں جاری جنگ کے اخراجات تلے دبنے لگا

سعودی عرب یمن میں جاری جنگ کے اخراجات تلے دبنے لگا
September 29, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے بعد مالیاتی خسارے پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی سٹاک مارکیٹوں سے اربوں ڈالر واپس نکال لئے جس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹوں پر شدید ترین اثرات مرتب ہونے کے خدشات ہیں۔ امریکی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو مالیاتی خسارے کے باوجود یمن جنگ پر بے تحاشا اخراجات کرنا پڑ رہے ہیں جس کا اثر سعودی معیشت پر بھی پڑ رہا ہے۔ سعودی سنٹرل بینک نے بھی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی روکنے کے لئے بانڈز کے اجراءپر توجہ دینا شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ، مشرق وسطیٰ اور افریقا کی مارکیٹوں سے زیادہ سرمایہ واپس لیا گیا ہے جبکہ دیگر خلیجی ممالک بھی عالمی مارکیٹ میں موجود سرمائے کو زیادہ محفوظ سرمایہ کاری کے لئے واپس لے رہے ہیں۔ اس صورتحال میں ایک نیا بحران جنم لینے کے خدشات ہیں۔