سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ عسیر ریجن میں برفباری اور پہاڑی علاقوں کے علاوہ شہری اور صحرائی علاقوں نے بھی سفید چادر اوڑھ لی۔
عسیر ریجن میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ عسیر ریجن میں نصف صدی کے بعد برف باری ہوئی۔ شہریوں نے برفباری کا لطف اٹھانے کیلئے میدانی علاقوں کا رخ کر لیا۔