Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب کے علاقے العلا کا ہوائی اڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن گیا

سعودی عرب کے علاقے العلا کا ہوائی اڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن گیا
March 5, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے علاقے العلا کا ہوائی اڈا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بن گیا، سعودی عرب میں انٹرنیشنل فلائٹس کیلئے کھلنےوالے ایئرپورٹس کی تعداد 5ہو گئی۔

العلا ایئرپورٹ میں بین الاقوامی پروازوں کی آمدورفت کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں، 15 کمرشل پروازوں کی گنجائش والے ہوائی اڈے پر 3 گُنا اضافہ ہو سکے گا۔

ہوائی اڈے پر سالانہ 4 لاکھ مسافروں کی آمدورفت ہو سکے گی، توسیع سے پہلے یہ ہوائی اڈا مقامی پروازوں کیلئے استعمال ہوتا تھا۔