Saturday, July 27, 2024

سعودی عرب کے شہر قطیف میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ، 30 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

سعودی عرب کے شہر قطیف میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ، 30 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
May 22, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہرقطیف میں نماز جمعہ کے دوران خودکش حملہ، تیس افراد جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے کے شہر قاتف میں ایک سو پچاس کے قریب افراد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے امام علی مسجد میں موجود تھے کہ خودکش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دھماکے میں تیس جاں بحق اور متعدد  افراد زخمی ہو گئے۔ بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ واقعہ سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں پیش آیا جو کہ شعیہ اقلیتی علاقہ ہے۔