Friday, September 13, 2024

سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے سربراہ احمد بن عقیل عہدے سے سبکدوش

سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کے سربراہ احمد بن عقیل عہدے سے سبکدوش
June 19, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے جنرل انٹرٹینمٹ اتھارٹی کےسربراہ احمد بن عقیل الخطیب کو عہدے سے سبکدوش کردیا  گیا تاہم اُن کے متبادل کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ احمد بن عقیل الخطیب کو دوہزار سولہ میں محکمے کی سربراہی سونپی گئی تھی۔ دوسری طرف  شاہ سلمان نے پبلک پراسیکیوشن کے  چھیاسٹھ ارکان کی ترقی کا حکمنامہ بھی جاری کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق اقدامات اداروں میں روایتی تبدیلیوں کے تحت کئے گئے ہیں۔