Thursday, September 29, 2022

سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں صحرائی جہازوں نے ڈیرے جما لئے

سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں صحرائی جہازوں نے ڈیرے جما لئے
 ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے تاریخی شہر طائف میں صحرائی جہازوں نے ڈیرے جما لئے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر خصوصی اونٹ میلے کا اہتمام کیا گیا۔ میلے میں ملک بھر سے اعلیٰ نسل کے دس ہزار سے زائد اونٹ لائے گئے تھے جنہیں مختلف انداز میں سجایا گیا تھا۔ اس موقع پر مقامی کے علاوہ غیرملکی افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ رنگارنگ ایونٹ میں اونٹوں کے درمیان دوڑ کا مقابلہ بھی رکھا گیا تھا۔ صحرائی جہاز سر اٹھائے ایک دوسرے سے آگے نکلنے کی خوب تگ و دو کرتے نظر آئے۔ فیسٹیول میں اونٹ کا دیو ہیکل مجسمہ بھی نصب کیا گیا ۔ دس میٹر چوڑے اور چار اعشاریہ چھ میٹر بلند مجسمے کو اکاون ہزار روشنیوں سے سجایا گیا ہے۔ اسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا۔