Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب کی مدد کرنا جائز ہے:مولانا فضل الرحمن

سعودی عرب کی مدد کرنا جائز ہے:مولانا فضل الرحمن
April 6, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جمعیت علما اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی موجودہ حالات میں مدد کرنا جائز ہے ۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ یمن کا مسئلہ فرقہ واریت نہیں ہے ۔ سعودی عرب ہمارا ایک ایسا دوست ہے جس کی دوستی کی کوئی گہرائی نہیں ہے۔ موجودہ حالات میں پاکستان کو ذہانت کا مظاہرہ کرتےہوئےسعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سیاسی دوستی نہیں بلکہ اس سرزمین کے ساتھ عقیدت ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم نواز شریف کی اسلامی ممالک کے رہنماوں سے ملاقات کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت سعودیہ کی فی الفور مددکرئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔