Thursday, September 19, 2024

سعودی عرب ،کویت،ترکی،فرانس، جاپان میں شوال کا چاند نظر آگیا

سعودی عرب ،کویت،ترکی،فرانس، جاپان  میں شوال کا چاند نظر آگیا
June 14, 2018
ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب اور کویت سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا ، ان ممالک میں عید الفطر کل بروز جمعہ منائی جائے گی ۔ عرب نیوز کے مطابق  سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا  لہذا سعودی عرب میں عید بروز جمعہ منائی جائے گی ۔ سعودی عرب کے بعد کویت ،  ترکی فرانس ، جاپان  ،آسٹریلیا  اور نیوزی لینڈ میں بھی شوال کا چاند دیکھا گیا ، ان ممالک میں بھی فرزندان اسلام عیدا لفطر کل بروز جمعہ منائیں گے ۔ جرمنی میں مقیم ترکی کمیونٹی  عید ترکی کیساتھ مناتی ہے ، ترکی میں بھی چاند نظر آنے کے باعث جرمنی میں مقیم ترک کمیونٹی عید الفطر کل منائے گی ۔