سعودی عرب، کورونا کی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا ویرینٹ نسبتا تیزی سے پھیلنے لگی
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں کورونا کی تبدیل شدہ قسم ڈیلٹا ویرینٹ نسبتا تیزی سے پھیلنے لگی۔
سعودی وزارت صحت کے مطابق اس تبدیل شدہ وائرس کی علامتیں عام کورونا جیسی ہیں۔
ترجمان سعودی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ، تبدیل شدہ وائرس سے بچاؤ کیلئے بھی منظور شدہ ویکسینز مؤثر ہیں، جو عازمین حج دس روز قبل دوسری ڈوز لگوا لیں گے، اس سے ان کا مدافعتی نظام مستحکم ہو جائے گا۔