Saturday, July 27, 2024

سعودی عرب کا پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ
December 7, 2021 ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

پاکستانی عمرہ زائرین کیلئے بڑی خوشخبری ہے، اب پاکستانی عمرہ زائرین براہ راست پرواز پر سعودی عرب جا سکیں گے، کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دونوں ڈوز لینے والے زائرین قرنطینہ کی شرط سے بھی مستثنیٰ ہوں گے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق عمرہ کمپنیوں کو ویزوں کے اجرا کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ عمرہ زائرین کے لئے سعودی عرب کی منظور شدہ ویکسین موڈرنا، فائزر، جونسن اینڈ جونسن، آسٹرا زینکا لگوانا ضروری ہے۔

سعودی حکا م کے مطابق انڈونیشیا، مصر اور بھارت کے زائرین کو بھی جلد عمرہ ویزے جاری ہوں گے۔