سعودی عرب کا قومی دن منانے کی تقریبات کا آغاز

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کا قومی دن منانے کے لئے 3 روزہ تقریبات کا آغازہوگیا، ملک کے تمام بڑے شہروں میں آتش بازی کی گئی، آسمان روشنیوں سے بھر گیا۔
سعودی عرب اپنا 89 واں قومی دن 23 ستمبر کو منا رہا ہے، سعودی قومی دن کی بڑی تقریبات جدہ اور ریاض میں ہوں گی، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی بھی سعودی عرب کے قومی دن منا نے میں پیش پیش ہیں۔