Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی عرب کا فلسطینیوں کی خوشحالی کیلئے کسی بھی معاشی منصوبے کی حمایت کا اعلان

سعودی عرب کا فلسطینیوں کی خوشحالی کیلئے کسی بھی معاشی منصوبے کی حمایت کا اعلان
June 27, 2019
ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب  کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے فلسطینیوں کی خوش حالی کے لیے کسی بھی معاشی منصوبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ’’امن سے خوش حالی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ ورکشاپ خطاب کرتے  ہوئے  سعودی عرب  کےوزیر خزانہ نےکہا اس وقت مشرقِ وسطیٰ کے خطے کو خوش حالی اور امید کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا ویژن 2030  پہلے تو صرف اپنے لیے تھا لیکن اب یہ پورے خطے کا ویژن بن گیا ہے۔وہ اس بات کو یقینی بنانا چاہتے تھے کہ ایک ایسا منصوبہ پیش کریں جو پورے خطے کے لیے ایک رول ماڈل کا کردار ادا کرے اور خطے میں امید کی کرن روشن کرے ۔ وزیر خزانہ نے کہا فلسطین ہمارے لیے ایک بہت اہم مسئلہ ہے ۔ ہم عشروں سے فلسطین کے بڑے حامی رہے ہیں اور  فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔