Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب کا سویڈن سے پیگمے مارموسٹ بندر لینے سے انکار

سعودی عرب کا سویڈن سے پیگمے مارموسٹ بندر لینے سے انکار
April 9, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے سویڈن کے ساتھ سفارتی کشیدگی کے باعث سویڈن کے ایک چڑیا گھر سے خریدے گئے دنیا کے سب سے چھوٹے بندر لینے سے انکار کر دیا ہے۔ محض ایک سو گرام وزن کے یہ پیگمے مارموسٹ بندر دنیا کے سب سے ننھے بندر ہیں۔ سویڈن کے سکینسن چڑیا گھر میں موجود پیگمے مارموسٹ نسل کے چار بندورں کو ریاض کے ایک چڑیا گھر کے لئے خریدا گیا تھا۔ سویڈن کے چڑیا گھر کے ایک متنظم کا  کہنا تھا کہ انہیں  انتظار ہے کہ سعودی عرب کب سویڈن کے تاجروں کو دوبارہ ویزا جاری کرتا ہے۔ ہو سکتا ہے ان بندروں کو بھی اس وقت ویزا مل جائے۔ گذشتہ ماہ سویڈن نے انسانی حقوق کے ایک تنازع پر سعودی عرب کے ساتھ اسلحے کا معاہدہ ختم کر دیا تھا جس کے بعد سعودی عرب نے سویڈن سے اپنا سفیر واپس بلا لیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔