Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب کا براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان

سعودی عرب کا براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان
November 26, 2021 --- ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب نے براہ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔ کئی ماہ سے پھنسے اقامہ ہولڈرز کی واپسی بھی یکم دسمبر سے ممکن ہو گی۔

اس سہولت سے  پاکستان میں موجود  لاکھوں  اقامہ ہولڈرز فائدہ اٹھا سکیں گے۔ کورونا کی وجہ سے پاکستان میں کئی ماہ سے پھنسےلاکھوں پاکستانیوں کو اس خبر کا بےتابی سے انتظار تھا۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے گیارہ نومبر کو 92 نیوز اسلام آباد آّفس  کے دورے کے دوران براہ راست پراوزیں کھولنے کی خوشخبری سنائی تھی۔

سعودی میڈیا کے مطابق  سعودی وزارت داخلہ نے پاکستان سمیت انڈونیشیا، برازیل، بھارت، مصر اور ویتنام کے اقامہ ہولڈرز کو براہ راست فلائٹس پر آنے کی اجازت دی ہے۔ سعودی عرب واپس آنے والے افراد کو 14 کے بجائے صرف پانچ روز کے لئے قرنطینہ رہنا ہو گا۔ صرف یہی نہیں ایسے افراد کو کورونا وائرس سے بچاو کی ویکسین بھی لگوانی ہو گی۔

سعودی عرب کیلئے  براہ راست فلائٹس اپریشن یکم دسمبر کو بحال  ہو جائے گا۔