Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی عرب کامصرمیں60ارب ریال کی سرمایہ کاری کامعاہدہ

سعودی عرب کامصرمیں60ارب ریال کی سرمایہ کاری کامعاہدہ
April 10, 2016
قاہرہ(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے مصر میں ساٹھ ارب ریال کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں  معاہدے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے دورہ مصر کے دوران  طے پائے سعودی شاہ  شیخ الازہر احمد الطیب اور قبطی پوپ سے بھی ملے۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان اور مصری صدر عبدالفتح السیسی کی موجودگی میں دونوں ممالک میں ساٹھ ارب ریال کےسرمایہ کاری فنڈکے قیام سمیت دیگر معاہدوں پر دستخط کئے گئے  فنڈ سے صحرائے سینا میں اکنامک فری زون بھی قائم کیا جائیگا   دونوں ممالک دو اعشاریہ دو ارب ڈالر سے بائیس سو پچاس میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ شروع کریں گے   اس کے علاوہ  نہر سویز کے علاقے میں صنعتی زون قائم کیا جائیگا سعودی بادشاہ آج مصری پارلیمنٹ سے بھی خطاب کریں گے  قبل ازیں انہوں نے جامعہ الازہر کا دورہ کیا اور  مفتی اعظم امام  احمد الطیب سے ملاقات کی۔