Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی عرب نے کئی بار ملا عمر سے اسامہ کی حوالگی کا مطالبہ کیاتھا، شہزادہ ترکی الفیصل

سعودی عرب نے کئی بار ملا عمر سے اسامہ کی حوالگی کا مطالبہ کیاتھا، شہزادہ ترکی الفیصل
June 9, 2019
ریاض ( 92نیوز ) سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے متعدد بار ملا عمر سے اسامہ بن لادن کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا مگر اس نے انکار کر دیا۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے ایک انٹریو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج  اسامہ کو مارنا نہیں  چاہتی تھی  تاہم  آپریشن کے وقت اسامہ  کے ہتھیار اٹھانے پر اُسے قتل کیا گیا۔ العربیہ ٹی وی  کو  انٹرویو میں دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت نے طالبان کے سابق امیر  ملا عمر سے متعدد بار بن لادن کو ریاض  کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا  جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا۔ سعودی عرب نے ملا عمر کو خبردار کیا تھا کہ بن لادن کی حوالگی سے انکار سے افغانستان کو غیر معمولی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ انکار کے بعد  ریاض حکومت نے طالبان سے تعلقات ختم کر دیے ۔ ترکی بن فیصل  کا کہنا تھا کہ اسامہ کی لاش سمندر برد کرنے کا فیصلہ اس بنا پر کیا گیا کہ تدفین کی صورت میں لوگ ان کا مزار نہ بنا لیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں  کا اسامہ بن  لادن کو مارنے کا ارادہ نہیں تھا۔آپریشن کے وقت  اسامہ نے ہتھیار اٹھا لیے جس پر قتل کرنا پڑا۔ ایک سوال کے جواب میں شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ بن لادن حیران کن انداز میں اپنے ٹھکانے بدلتے رہتے تھے تاکہ ان کے ٹھکانے کی نشاندہی نہ ہو۔ سعودی حکام اسامہ کے اہل خانہ کو صرف اور صرف انسانی بنیادوں پر ان سے ملنے کی اجازت دیتے تھے۔