Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

پاکستان سے سعودی عرب جھینگوں کی درآمد پر پابندی‘ 500ملین ڈالر نقصان کا خدشہ

پاکستان سے سعودی عرب جھینگوں کی درآمد پر پابندی‘ 500ملین ڈالر نقصان کا خدشہ
April 14, 2016
کراچی (92نیوز) پاکستان کی سی فوڈ برآمدات کو ایک نیا جھٹکا لگا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستانی سی فوڈ پر پابندی عائد کر دی۔ پابندی مضر صحت کیمیکل کی موجودگی کی وجہ سے لگائی گئی۔ پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان سے جھینگوں کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔ پابندی کا اطلاق یکم اپریل سے ہوچکا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے پابندی پاکستانی جھینگوں میں سے مضر صحت کیمیکل کی موجودگی کے باعث کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے لگائی گئی پابندی کی وجہ سے خلیجی ممالک سمیت دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی سی فوڈ کی برآمدات خطرے میں پڑگئی ہیں۔ پابندی کی وجہ سے 500 ملین ڈالر کی برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس اور کوالٹی کنٹرول کے بعد مال کو برآمد کیا جاتا ہے۔ فشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کی ذمہ داری تھی کہ وہ مرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کرتا۔ برآمد کیے جانے والے جھینگوں میں مضر صحت کیمیکل موجود ہے۔ اس تمام صورت حال کی وجہ سے سی فوڈ کے برآمد کنندگان مشکل میں پھنس گئے ہیں۔