Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب نے ویڈیو گیمز فیفا ورلڈ کپ جیت لیا

سعودی عرب نے ویڈیو گیمز فیفا ورلڈ کپ جیت لیا
August 5, 2018
دبئی ( 92 نیوز) سعودی عرب نے ویڈیو گیمز فیفا ورلڈ کپ جیت لیا ،سعودی شہری موسعد  نے فیصلہ کن معرکے میں بیلجیئم کے کھلاڑی کو شکست کا مزہ چکھایا،فاتح کھلاڑی کو ڈھائی لاکھ ڈالر کی انعامی رقم سے نوازا گیا۔ ویڈ یو گیمز فیفا ورلڈ کپ 2018 اختتام پذیر ہو گیا جس میں سعودی عرب کے شہری نے میدان مار لیا ۔ فائنل میں موسعد  کا مقابلہ  بیلجیئم کے کھلاڑی سے ہوا،جہاں  سعودی کھلاڑی نے صفر کے مقابلے میں چار گولز سے میدان مارا۔ فاتح کھلاڑی کو  ٹرافی کیساتھ  ڈھائی لاکھ ڈالر کی انعامی رقم  سے بھی نوازا گیا۔ گزشتہ سال  انگلینڈ کے 21 سالہ ایلنگ نے مالٹا کے کھلاڑی کو شکست  دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔