Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی عرب نے غیرقانونی قیام پذیر 100 پاکستانی ملک بدر کر دیے

سعودی عرب نے غیرقانونی قیام پذیر 100 پاکستانی ملک بدر کر دیے
December 29, 2015
لاہور (92نیوز) سعودی عرب سے ڈی پورٹ ہونے والے 100 پاکستانی لاہور پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سے ملک بدر ہونے والے 70 پاکستانی سعودی ائیر لائن جبکہ 30 پی آئی اے کے ذریعے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پہنچے۔ ان میں سے متعدد افراد غیرقانونی قیام پذیر ہونے کے باعث سعودی جیلوں میں سزا کاٹ چکے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کی جانب سے ڈی پورٹ افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے جنہیں تصدیق کے بعد جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔