Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب نے جمال خشوگی قتل پر امریکی خفیہ رپورٹ مسترد کردی

سعودی عرب نے جمال خشوگی قتل پر امریکی خفیہ رپورٹ مسترد کردی
February 27, 2021

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب نے جمال خشوگی کے قتل پر امریکی خفیہ رپورٹ کو مستردکردیا،سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے رپورٹ میں سعودی قیادت پربے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ رپورٹ کےغلط اورتوہین آمیز نتائج مسترد کرتے ہیں،مملکت پہلےہی اس جرم کو گھناؤنا اور سعودی قوانین کی خلاف ورزی قراردے چکی ہے، ایک گروپ نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے یہ کارروائی کی جس کیخلاف کارروائی کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کردیئے گئے۔

سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ  عدالت کی جانب سے ان لوگوں کے خلاف فیصلہ دیاگیا،جس کا خشوگی کے خاندان نے خیرمقدم کیا۔