Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی عرب نے باون ارب اسی کروڑ ڈالرخسارے کے بجٹ کا اعلان کردیا

سعودی عرب نے باون ارب اسی کروڑ ڈالرخسارے کے بجٹ کا اعلان کردیا
December 23, 2016

ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب نے باون ارب اسی کروڑ ڈالرخسارے کے بجٹ کا اعلان کردیا، سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کے نئے مالی سال کے خسارے کے بجٹ کا اعلان کردیا گیا، مالی سال دوہزار سترہ کے بجٹ میں خسارے کا تخمینہ باون ارب اسی کروڑ ڈالرز لگایا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار کی آئندہ مالی سال کے دوران شرح نمو دو فی صد رہے گی۔  موجودہ مالی سال کے دوران سعودی معیشت میں بہتری آئی اور معیشت کی شرح نمو ایک اعشاریہ تین رہی ۔ وزارت خزانہ کے تخمینے کے مطابق دوہزار اٹھارہ میں جی ڈی پی کی شرح بڑھ کر دو اعشاریہ ایک فی صد ہوجائے گی ۔ سعودی عرب تیل کی معیشت پر انحصار کم کرنے کے لیے وژن دوہزار تیس پر عمل پیرا ہے ۔ آئندہ مالی سال کے دوران غیر تیل سیکٹر کی شرح نمو دو اعشاریہ پانچ فیصد متوقع ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی معیشت اقتصادی اور مالیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیس کے وژن سے قومی ترجیحات کے حصول میں مدد ملے گی اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت کو مضبوط بنانے سے سب کے لیے ترقی کے زیادہ مواقع مہیا ہوں گے۔