سعودی عرب نے باضابطہ طور پر یمن میں جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا
ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب کی سربراہی میں قائم عرب اتحاد نے یمن میں جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے باضابطہ طور پر یمن میں حوثی باغیوں کے ساتھ جاری جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے باضابطہ اعلان سے قبل بھی دونوں فریقین میں وقفے وقفے سے فائر بندی کی خلاف ورزی ہوتی رہی ہے جبکہ سعودی اتحاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے اس فائربندی کے دوران حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور اپنے زیرقبضہ علاقوں سے سعودی شہروں پر میزائل داغے۔