سعودی عرب میں کورونا وائرس پر نئی حکمت عملی کا آغاز اٹھائیس مئی سے ہو گا

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں کورونا وائرس پر نئی حکمت عملی کا آغاز اٹھائیس مئی سے ہو گا۔ ملک میں پابندیوں میں نرمی مرحلہ وار ہو گی۔
سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے سرکاری میڈیا پر کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے نئی حکمت عملی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی پابندیوں میں نرمی مرحلہ وار ہو گی اور وضاحت کی کہ پابندیوں میں نرمی کا انحصار کورونا وائرس کے نئے کیسز کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
دوسری جانب یہ بات یقینی بنائی جائے گی کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے تجاویز کی گئیں احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا کہ 28 مئی کے بعد کورونا وائرس کے ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔