ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںمیں 5 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد مجموعی تعداد92 ہو گئی جبکہ 1132 نئے کیسز سامنے آگئے ۔
سعودی عرب بھر میں کورونا کے باعث پانچ مریض انتقا ل کر گئے ،1132 مزید کیسز سامنے آگئے ، ملک بھر میں سامنے آنے والے کیسز کی مجموعی تعداد 8ہزار 274 جبکہ جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 92 ہو گئی ۔
سعودی عرب کےچار شہروں کو کورونا وائرس نے بری طرح متاثرکیاہے ، سب سے زیادہ متاثرین ریاض ،اس کےبعد مکہ مکرمہ پھرمدینہ منورہ اور آخرمیں جدہ میں سامنے آئےہیں ،سعودی دارالحکومت ریاض میں کورونا وائرس کے 17سو، مکہ میں 1584،مدینہ میں 1226اور جدہ میں 1132مریض موجود ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق گنجان آباد علاقوں میں زیادہ مریض سامنے آئے ہیں ، جہاں حکومتی ٹیمیں گھر گھر جا کر کورونا ٹیسٹ میں مصروف ہیں ، دارالحکومت ریاض میں پولیس نے جعلی ڈاکٹرکوگرفتارکیاہے جو پاکستان کےعلاوہ دیگرایشائی ممالک کے شہریوں کو جعلی ویکیسن ،انجکشن اور ادویات فروخت کررہے تھے۔