Friday, January 27, 2023

سعودی عرب میں چالیس سال بعد پہلا سنیما کھُل گیا

سعودی عرب میں چالیس سال بعد پہلا سنیما کھُل گیا
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں چالیس سال بعد پہلا سنیما کھُل گیا جہاں سپر ہیرو فلم بلیک پینتھر کی سکریننگ کی گئی۔ دارالحکومت ریاض میں منعقدہ رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں سعودی وزیر برائے ثقافت و اطلاعات عود العود سمیت سینئر حکومتی عہدیداران ،غیر ملکی اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک ہوئیں جنہوں نے پینتالیس فٹ سکرین پر فلم بلیک پینتھر کا لطف اٹھایا۔ عام شہریوں کیلئے ٹکٹون کی فروخت آج سے شروع ہوگی جبکہ جمعہ سے فلم باقاعدہ طور پر نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ پانچ سالوں میں سعودی عرب کے پندرہ شہروں میں تیس سے چالیس سنیما گھر کھولے جائیں گے جبکہ دوہ ہزار تیس تک ان کی تعداد  تین سو پچاس تک لیجانے کا منصوبہ ہے ۔