Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی فیصد اضافہ

سعودی عرب میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی فیصد اضافہ
January 1, 2018

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اسی فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے آمدنی میں اضافے اور معاشی اصلاحات کے تحت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 80 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔
فیصلے کے بعد پیٹرول آکٹین 91 کی فی لیٹر قیمت ایک اعشاریہ سینتیس ریال ہو گئی جو اس سے قبل صفر اعشاریہ پچھہتر ریال تھی۔
اسی طرح پیٹرول آکٹین 95 کی نئی قیمت دو اعشاریہ صفر چار ریال فی لیٹر مقرری کی گئی جو اس سے قبل صفر اعشاریہ نو صفر ریال تھی۔
اس حوالے سے ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔