Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی آج سعودی ایوی ایشن کے طیاروں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے

سعودی عرب میں پھنسے پاکستانی آج سعودی ایوی ایشن کے طیاروں کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے
February 5, 2016
کراچی (92نیوز)سعودی ایوی ایشن سے پی آئی اے کے معاہدے کے تحت دو 747 طیارے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر آج شام پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  سعودی ایوی ایشن اور  پی آئی اے  انتظامیہ کے درمیان  معاہدہ طے پاگیا ہے  جس کے تحت سعودی ایوی ایشن کے  دو 747 طیارے سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر آج شام پاکستان پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  500 مسافروں کی گنجائش کے حامل طیارے بالترتیب اسلام آباد اور کراچی پہنچیں گے۔ معاہدے کے تحت چار بوئنگ 747 طیارے پی آئی اے کے عمرہ زائرین  اور مسافروں کی دو طرفہ آمدو رفت کے لیئے آپریٹ  ہوں  گے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی پہنچنے والے طیارے کے ذریعے ایئرپورٹ ہوٹل میں مقیم ساڑھے تین سو سے زائد عمرہ زائرین کو جدہ پہنچایا جائے گا۔ ویٹ لیز  پر لیئے گئے ان طیاروں کے لیئے ادا کیے جانے والی رقم اور دیگر معاملات خفیہ رکھے جا رہے ہیں ۔