Thursday, September 19, 2024

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظورالحق کی سانحہ منیٰ میں تینتالیس افراد کی شہادت کی تصدیق، لاپتہ افراد تریسٹھ

سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظورالحق کی سانحہ منیٰ میں تینتالیس افراد کی شہادت کی تصدیق، لاپتہ افراد تریسٹھ
September 29, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر منظورالحق نے تصدیق کی ہے کہ سانحہ منیٰ میں تینتالیس افراد شہید ہوئے جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد تریسٹھ ہے۔ نائٹی ٹو نیوز کے پروگرام دلیل میں بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر منظور الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی سفارتخانہ لاپتہ افرد کی تلاش کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ حجاج مزدلفہ سے واپس اپنے مکتبوں میں پہنچ چکے ہیں جبکہ لاپتہ پاکستانیوں کی تلاش کے لئے میڈیکل کیمپوں، اسپتالوں اور رہائشی مقامات کو چیک کیا جا رہا ہے، لاپتہ افراد جلد مل جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو سروے کر رہی ہیں۔ کئی پاکستانی حجاج راستہ بھول گئے تھے اور کئی حجاج کے موبائلز کی بیٹری ختم ہو گئی تھیں جس کے باعث رابطے نہیں ہو رہے تھے، ان لوگوں کی مکہ واپسی پر رابطے ہوئے ہیں۔ سردار یوسف کا کہنا تھا کہ وزارت حج لاپتہ حجاج کی تلاش کیلئے بھرپور کوششیں کر رہی ہے جس کیلئے ایک خصوصی ڈیسک بنایا گیا ہے۔ منیٰ میں شہادتیں بڑا سانحہ اور پورے عالم اسلام کا المیہ ہے منیٰ سانحہ کی تحقیقات سعودی حکومت تحقیقات کرے گی۔