Tuesday, September 17, 2024

سعودی عرب میں 12 سے 18 برس عمر کیلئے فائزر بائیونٹیک ویکسین کی منظوری

سعودی عرب میں 12 سے 18 برس عمر کیلئے فائزر بائیونٹیک ویکسین کی منظوری
June 28, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ مملکت میں ویکسی نیشن کے نئے مرحلے کا آغاز کیا جا رہا ہے جس میں 12 سے 18 برس کی عمر کے افراد کو شامل کیا جائے گا۔

سعودی وزارت صحت نے ٹویٹ کیا ہے کہ نوجوانوں کو پی فائزر بائیو این ٹیک ویکسین لگائی جائے گی، فیصلہ سعودی محکمہ خوراک و ادویات کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد کیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی جانب سے 12 سے 18 برس کی عمر تک کے لیے فائزر بائیونٹیک ویکسین کو منظور کرلیا گیا ہے۔

ویکسین کی منظوری سے قبل اس عمر کے لیے ویکسین کے تجربات کیے گئے جو مکمل طور پرکامیاب رہے۔