Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب میں موسمی تہوار جشن ریاض زوروشور سے جاری

سعودی عرب میں موسمی تہوار جشن ریاض زوروشور سے جاری
October 30, 2021 --- ویب ڈیسک

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں موسمی تہوار جشن ریاض زوروشور سے جاری ہے۔

سعودی دارالحکومت ریاض میں موسمی تہوار جشن ریاض کی تقریبات کے سلسلے میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا۔ میوزیکل نائٹ میں مصر کے نامور گلوکاروں احمد عفت ،ایمان عبدالغنی اور دیگر نے آرکسٹرا کے ہمراہ موسیقی کے ایسے سر بکھرے کہ تقریب میں شریک ہزاروں مقامی و غیر ملکی افراد داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

موسم کی ریاض کی تقریبات جاری ہیں جو مارچ 2022 تک جاری رہیں گی۔ اس دوران مختلف تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر سے سیاح بھی شریک ہو رہے ہیں۔