Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی عرب میں محصور مزید 226 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے

سعودی عرب میں محصور مزید 226 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے
April 19, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سعودی عرب میں محصور مزید 226 عمرہ زائرین وطن واپس پہنچ گئے۔ عمرہ زائرین سعودی ایئر لائن کی خصوصی پرواز سے ملتان پہنچے۔ تمام مسافروں کو اسکریننگ اورجانچ کے بعد قرنطینہ منتقل کر دیا گیا۔ عمرہ زائرین سعودی ایئر لائن کی خصوصی پرواز ایس وی 3800 سے ملتان پہنچے۔ تمام مسافروں کی قرنطینہ میں کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ جاری ہے، ٹیسٹ منفی آنے پر مسافروں کو گھر جانے کی اجازت ہو گی۔ قبل ازیں 254 عمرہ زائرین سعودی ائیر لائن کی خصوصی پرواز سے لاہور پہنچے تھے۔ یوں سعودیہ میں پھنسے 470 سے زائد عمرہ زائرین 2 خصوصی پروازوں سے وطن واپس پہنچے۔ پاکستان کی جانب سے سینکڑوں عمرہ زائرین کی بہترین مہمان نوازی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر کیا گیا۔