Saturday, July 27, 2024

سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں رنگا رنگ فیملی کارنیول کا انعقاد

سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں رنگا رنگ فیملی کارنیول کا انعقاد
February 4, 2018

ریاض ( 92 نیوز ) خواتین کی تنظیم " ہمنوا لیڈیز کلب " کی جانب سے  سعودی عرب میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں رنگا رنگ فیملی کارنیول کا انعقاد کیا گیا۔
منعقدہ فیملی کارنیول میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ غیر ملکی سفارت خانے کے عملے نے بھی بھرپور شرکت کی ۔
کارنیول کا افتتاح سعودی عرب میں پاکستانی سفیر حشام بن صدیق اور اُن کی اہلیہ نے کیا۔ اس رنگا رنگ ایونٹ میں 60 سے زائد مختلف سٹالز لگائے گئے تھے ، ان میں کاسمیٹکس، جیولری، ہینڈی گرافٹس، پاکستانی ملبوسات کے سٹالز شامل تھے جنہیں شرکا نے خوب سراہا اور خریداری بھی کی۔
پاکستانی کھانوں کے سٹالوں نے بھی تقریب کا مزہ دوبالا کردیا ، اس موقع پر شرکا نے مِنی ٹرین کی سواری بھی کی ۔
کارنیول میں مقامی گلوکاروں نے آواز کا جادو جگایا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی ، بچوں نے بھی پاکستانی صوبوں کے علاقائی لباس پہن کر وہاں کی ثقافت کو زبردست انداز میں پیش کیا۔