Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب میں عمرہ کی محدود ادائیگی کا سلسلہ جاری

سعودی عرب میں عمرہ کی محدود ادائیگی کا سلسلہ جاری
March 9, 2021

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں عمرہ کی محدود ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، بینائی سے محروم 25عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچےتووزارت حج وعمرہ کے افسران نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے بینائی سے محروم 25 زائرین کی مکہ مکرمہ آمد ہوئی ، سعودی وزارت حج و عمرہ نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

حکام کے مطابق زائرین کی آمد پر کورونا ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا، حکام اور زائرین نے ماسک کی پابندی کو یقینی بنایا جب کہ ہینڈ سینیٹائزرز کا استعمال بھی کیاجاتا رہا۔

مختلف ممالک سے آنےوالے ان خوش نصیبوں کو ایئرپورٹ پر حکومتی شخصیات کی جانب سے پھول اور تحائف بھی پیش کیئے گئے جس پر انہوں نے شکرگزاری کااظہارکیا۔