Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی عرب میں طوفانی بارشیں‘ 18 افراد جاں بحق‘ نظام زندگی درہم برہم

سعودی عرب میں طوفانی بارشیں‘ 18 افراد جاں بحق‘ نظام زندگی درہم برہم
April 14, 2016
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوںمیں ہلاک افرادکی تعداد اٹھارہ ہو گئی ہے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ محکمہ شہری دفاع نے سینکڑوں شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک ہفتے سے جاری طوفانی بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا۔ موسلا دھار بارشیں رکنے کا نام نہیں لے رہیں۔ دمام شہر میں شدید بارش کےساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس کی وجہ سے نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے۔ سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے شہریوں کو گھروں سے نکلنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر جدہ میں بھی شدید بارش ریکارڈ کی گئی۔ اہم شاہراہیں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ بارہ گھنٹے کے دوان مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔