Tuesday, September 27, 2022

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائے گا

سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائے گا

ریاض ( 92 نیوز) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند آج دیکھا جائے گا، سعودی مجلس شوریٰ نےعوام سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کردی۔

سعودی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج ہورہا ہے، اس سلسلے میں عوام سے بھی چاند دیکھنے کی اپیل کی گئی ہے، مجلس شوریٰ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت بھر میں کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں۔

چاند دیکھنے والا شہری اپنی مقامی کمیٹی میں شہادت جمع کراسکتا ہے ، اگر آج ذی الحج کا چاند نظر آجاتا ہے تو حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ انتیس جولائی جبکہ عید الضحیٰ تیس جولائی کو منائی جائے گی۔