Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

سعودی عرب میں خواتین کی میراتھن ریس کا مقابلہ

سعودی عرب میں خواتین کی میراتھن ریس کا مقابلہ
March 5, 2018

ریاض (92 نیوز) سعودی عرب میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی میراتھن ریس کا مقابلہ منعقد کیا گیا ۔ سعودی میرا تھن میں پندرہ سو خواتین نے حصہ لیا ۔
الحسا چل پڑا کے عنوان سے ہونے والی سعودی عرب کی خواتین کی اس پہلی میراتھن میں پہلی پوزیشن سعودی عرب کی 28 سالہ مزنہ النصار نے حاصل کی ۔
مزنہ نے 3 کلومیٹر طویل یہ ریس صرف 15 منٹ میں مکمل کر کے امریکا کی آنڈا جویس اور تائیوان کی سانگ سونگ کو پیچھے چھوڑا ۔
دونوں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
میراتھن کی انتظامی کمیٹی کے مطابق میرا تھون میں حصہ لینے کیلئے محض چند گھنٹے کے دوران دو ہزار خواتین نے اپنے نام درج کرائے تھے ۔