Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب میں تین ہزار پاکستانی عازمین حج بیمار پڑ گئے‘ دو کا انتقال

سعودی عرب میں تین ہزار پاکستانی عازمین حج بیمار پڑ گئے‘ دو کا انتقال
August 17, 2016
اسلام آباد (92نیوز) پاکستانی عازمین حج سعودی عرب جا کر بیمار پڑ گئے۔ 3ہزار کو طبی امداد دے کر رخصت کردیا گیا جبکہ دو انتقال کر گئے ہیں۔ 147عازمین راستہ بھٹک گئے۔ وزارت مذہبی امور کے سیل نے 140 کو ڈھونڈ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب جانے والے تین ہزار عازمین بیمار پڑ گئے۔ دو عازمین حج کو مزید علاج کے لیے مکہ مکرمہ کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ نجی ٹور حج آپریٹرز کے ذریعے جانے والے دو عازمین حجاز مقدس میں انتقال کر گئے۔ اس سال سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمین کو تین وقت کا کھانا بھی دیا جا رہا ہے۔ اب تک کھاناتاخیر سے ملنے کی ایک شکایت حج مشن کو موصول ہوئی ہے جس کا ازالہ کردیا گیا۔ سامان کی گمشدگی کی 404 شکایات درج کی گئیں جن میں سے280 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا جبکہ 124 عازمین کے سامان کی تلاش جاری ہے۔ گمشدہ حاجیوں کی تلاش کیلئے مکہ مکرمہ میں بنائے گئے وزارت مذہبی امور کے سیل کو 147 حاجیوں کی گمشدگی کی شکایات موصول ہوئیں جن میں سے140 عازمین کو تلاش کر لیا گیا جبکہ باقی 7 عازمین حج کی تلاش جاری ہے۔