Tuesday, July 23, 2024

سعودی عرب میں تراویح اور نماز عید گھر پر ادا کی جائیں گی

سعودی عرب میں تراویح اور نماز عید گھر پر ادا کی جائیں گی
April 18, 2020
ریاض (92 نیوز) مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ کہتے ہیں کہ سعودی عرب میں کورونا کے باعث نماز تراویح اور نماز عید گھر پر ادا کی جائیں گی۔ مفتی اعظم نے کہا کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومتی اقدامات قابل تحسین ہیں، وبا یونہی جاری رہی تو رمضان المبارک کے دوران نماز تراویح گھر پر ہی ادا کی جائے، لوگ عید کی نماز  بھی خطبے کے بغیر گھر پر ہی ادا کریں۔