Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب : مسجد پرفائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد شہید، 9 زخمی ہو گئے

سعودی عرب : مسجد پرفائرنگ سے خاتون سمیت 5 افراد شہید، 9 زخمی ہو گئے
October 17, 2015
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مشرقی شہرسیہات میں مسجد پرفائرنگ سے پانچ نمازی شہید ہو گئے۔ سعودی فورسز کی جوابی فائرنگ میں حملہ آ ور مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ سعودی عرب کے مشرقی شہر سیہات میں نامعلوم حملہ آورنے مسجد میں گھس کر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو انجام تک پہنچا دیا۔ حملے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق حملہ آورکی عمربیس سال کے قریب ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ اس سے پہلے مئی میں ایک مسجدمیں خودکش دھماکے میں اکیس افرادجاں بحق اوراکاسی افراد زخمی ہوئے تھے تاہم حال ہی میں سعودی حکام نے ملک میں داعش کامرکزی سیل تباہ کرنے کادعویٰ کیاتھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔