Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

سعودی عرب فوج بھیجنا اعزاز کی بات ہوگی:فضل الرحمان

سعودی عرب فوج بھیجنا اعزاز کی بات ہوگی:فضل الرحمان
April 11, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لئے  سعودی عرب فوج بھیجنا اعزاز کی بات ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد میں حرمین شریفین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یمن تنازعے کو مختلف رنگ دیئے جا رہے ہیں۔ ماضی میں افغانستان میں قائم ہونے والی طالبان حکومت کو بھی پاکستان نے تسلیم کیا تھااب سعودی عرب فوج بھیجنا پاکستان کے لئے کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ہو گا۔ حرمین شریفین کانفرنس کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور حرمین شریفین کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔