Saturday, July 27, 2024

سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے، امریکی حکام

سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے، امریکی حکام
April 1, 2018

 کابل (92 نیوز) سات اکتوبر دو ہزار ایک سے افغان طالبان کے خلاف لڑنے والا امریکا 17 سال بعد ان سےمذاکرات کیلئے نئے نئے راستےڈھونڈھ رہا ہے ۔

 امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام نے سعودی عرب کو افغانستان میں امن کیلئے مرکزی کردار ادا کرنے پر تیار کر لیا ہے اور سعودی عرب کی رضا مندی کے بعد ایک نیا امن عمل شروع ہو گیا ہے ۔

 امریکی اخبار کے مطابق امریکی حکام نے کہا کہ سعودی عرب طالبان کو مذاکرات کی میز پر لا سکتا ہے اور ممکنہ امن معاہدے کیلئے سعودی عرب ضامن کا کردار ادا کر سکتا ہے ۔

 اخبار کے مطابق نیا امن عمل امریکا کی افغانستان سے متعلق نئی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔

 وال سٹریٹ جرنل کےمطابق امریکی حکام سمجھتے ہیں کہ سعودی عرب کو وہاں کامیابی مل سکتی ہے جہاں دوسروں کو ناکامی ہوئی اور اس سلسلے میں امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل نے نئے چار فریقی اجلاس کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے ۔