Tuesday, September 17, 2024

سعودی عرب ، شہر جازان میں یمنی حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ، تین شہری جاں بحق

سعودی عرب ، شہر جازان میں یمنی حوثی باغیوں کا میزائل حملہ ، تین شہری جاں بحق
June 10, 2018
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان میں یمنی حوثی باغیوں کے میزائل حملے میں تین شہری جاں بحق ہو گئے۔ سعودی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی کے مطابق  ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے راکٹ حملے میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کیلئے خطرہ بننے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے متعدد مرتبہ سعودی عرب پر میزائل حملے کیے جاچکے ہیں تاہم ان میں سے کئی سعودی ائیر ڈیفنس سسٹم نے ناکام بنا دیے ہیں۔