Friday, September 20, 2024

سعودی عرب سے میت واپس لانے کا خرچہ 2لاکھ سے بھی زائد

سعودی عرب سے میت واپس لانے کا خرچہ 2لاکھ سے بھی زائد
October 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سانحہ  منیٰ  میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی  میتیں واپس لانے کے لئے ایک میت پر دو لاکھ روپے سے زائد خرچ آئے گ،جبکہ ایک  میت کو پاکستان بھجوانے کے لئے دس سے پندرہ دن لگتے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق منیٰ حادثہ جہاں ایک طرف ایک خاندانوں کو رلانے کا باعث بن گیا وہیں اگر کوئی سعودی عرب سے اپنے پیارے کی  میت واپس لانا چاہتا ہے تو اُسے بھاری اخراجات کے ساتھ گورنرمکہ کی اجازت  بھی چاہیے ہو گی،وہ مردہ خانہ جس میں میت پڑی رہی اُس کا ایک دن کا خرچہ دو سو سے تین سو ریال ہے یعنی پاکستانی روپوں میں لواحقین کو آٹھ ہزار ایک سو روپے روزانہ کے حساب سے ادا کرنا ہونگے جو پندرہ دن کا پاکستانی کرنسی میں ایک لاکھ اکیس ہزار پانچ سو روپے بنتے ہیں ،اسی طرح وہ ایمبولینس جو مردہ خانے سے میت کو ایئرپورٹ پہنچائے گی اُس کا خرچہ ایک ہزار ریال ہے یعنی پاکستانی کرنسی میں ستائیس ہزار روپے ادا کرنا ہونگے جبکہ غسل دینے پر دو سو ریال یعنی پانچ ہزار چار سو روپے خرچ ہوں گے ۔ میت واپس لانے کے لئے دستاویزات بھی تیار کرانا پڑتی ہیں جن پر پانچ سو ریال یعنی تیرہ ہزار پانچ سو روپے خرچہ آئے گا جبکہ جہاز کی ٹکٹ پر بھی ایک ہزار ریال یعنی ستائیس ہزار روپے خرچ کرنا ہوں گے بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ ابھی تین سو ریال  یعنی آٹھ ہزار ایک سو روپے تابوت کا خرچہ بھی ادا کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ یہ خرچہ صرف میت کا ہے جو شخص میت لائے گا اُس کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں ۔