سعودی عرب سے رہائی کےبعد زید حامد پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد(92نیوز)دفاعی تجزیہ کار زید حامد سعودی عرب سے پاکستان واپس پہنچ گئے، انہیں چند ماہ قبل سعودی عرب میں گرفتار کیا گیا تھا۔
تفسیلات کےمطابق سعودی عرب نے دفاعی تجزیہ کارزید حامد کو رہا کردیا، زید حامد ہفتہ کی رات سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے، زید حامد کی بیٹی نے ان کی وطن واپسی کی تصدیق کی ہے۔ زید حامد کو چند ماہ پہلےسعودی عرب میں حکومت مخالف تقریریں کرنے پر گرفتارکیا گیا تھا، زید حامد اپنی اہلیہ کے ساتھ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے تھے، وزارت داخلہ نے جون میں زید حامد کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔
زید حامد نے اپنے ٹویئٹر پیغام میں کہا ہے کہ وہ گزشتہ رات عزت اور وقار کے ساتھ واپس اپنے وطن پاکستان آگئے ہیں اور بہتر صحت کے ساتھ خیریت سے ہیں۔