Sunday, February 5, 2023

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے

سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جارہی ہے۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے  اجتماعات میں لاکھوں فرزندان توحید  نے شرکت کی۔ سعودی عرب میں نماز عید ادا کر دی گئی۔ مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں ہونے والے  اجتماعات میں لاکھوں فرزندان اسلام  نے شرکت کی۔ اس موقع پر روح پرور مناظر دیکھنے کو ملے۔ حج کی سعادت حاصل کرنے والے لاکھوں حجاج کرام  رمی کیلئے جمرات پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جہاں وہ شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے۔ رواں برس بیس لاکھ سے زائد جانور قربان کیے جارہے ہیں۔ سعودی حکام کی جانب سے حج اور عید کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ منیٰ آنے والے راستوں پر سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے علاوہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔