سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے
ریاض (92 نیوز) سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جارہی ہے۔ مسجد الحرام اورمسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے روح پرور مناظر دیکھے گئے۔ پندرہ لاکھ سے زائد افراد نے نماز عید ادا کی۔
سعودی فرمانروا نے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ عیدخوشیوں کا دن ہے، یہ دن رواداری اور یکجہتی کا پیغام لاتا ہے۔
مکہ مکرمہ سے جاری پیغام میں کہا گیا کہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادتوں کو قبول فرمائے، مسلمانوں کے حالات ہر جگہ بہتر ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے عید کو خوشیوں کا دن بنایا ہے ۔
شاہ سلمان نے مملکت اور دنیا بھر کو برائی سے بچانے کی بھی دعا کی ۔
ترکی میں بھی آج عیدالفطر ہے جبکہ جاپان کے مسلمان بھی آج عید الفطرمنا رہے ہیں ۔