سعودی عرب : ریت کے طوفان نے ہر چیز دھندلا دی‘ ،سیکڑوں پروازیں منسوخ

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے مختلف شہروں میں ریت کے طوفان نے معمولات زندگی کو درہم برہم کر دیا۔ حدنگاہ دس میٹرسے بھی کم رہ گئی ہے جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ریت کے طوفان نے ہر چیز دھندلا کر رکھ دی۔ ریت کے طوفان سے سب سے زیادہ دارالحکومت ریاض، جدہ اور تبوک شہر متاثر ہوئے۔
طوفان کے باعث کنگ عبدالعزیز ائیرپورٹ بند کر دیا گیا جس کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوئیں جبکہ تعلیمی ادارے اور شاپنگ سینٹرز بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے حدنگاہ دس میٹرسے بھی کم رہ گئی جس کے باعث شہری حکومت نے شہریوں کوگھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔ سعودی محکمہ موسمیات نے آئندہ دوسے تین روزتک ریت کا طوفان مزیدرہنے کی پیشگوئی کی ہے۔